تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 26. Ash-Shu'araa · Ayah 195
بِلِسَانٍ عَرَبِیٍّ مُّبِیْنٍؕ﴿195﴾
- بِلِسَانٍزبان میں
- عَرَبِيٍّعربی
- مُّبِيْنٍروشن (واضح)
Translation · Tadabbur-e-Quran
واضح عربی زبان میں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
بلسان عربی مبین 95
اہل عرب کو تنبیہ
یہ اہل عرب پر اظہار احسان ہے کہ اللہ نے یہ تم پر خاص فضل فرمایا ہے کہ اس نے اس کلام کو نہایت واضح عربی زبان میں اتارا ہے۔ یہ چیز تمہارے لئے باعث شرف بھی ہے اور اس میں تمہارے اوپر اتمام حجت بھی ہے۔ اب تم یہ عذر نہیں کرسکتے کہ تم اس کے سمجھنے سے قاصر رہے۔ اس اہتمام کے بعد اگر تم نے اس کی قدر نہ کی تو اس کی ذمہ داری تمہارے ہی اوپر ہوگی۔