Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 26. Ash-Shu'araa · Ayah 208

  1. وَ مَاۤ اَهْلَكْنَا مِنْ قَرْیَةٍ اِلَّا لَهَا مُنْذِرُوْنَ٥ۗۛۖ﴿208﴾

    1. وَاور
    2. مَآ اَهْلَكْنَانہیں ہلاک کیا ہم نے
    3. مِنْ قَرْيَةٍکسی بستی کو
    4. اِلَّامگر
    5. لَهَااس کے لیے
    6. مُنْذِرُوْنَڈرانے والے
Translation · Tadabbur-e-Quran
ہم نے کسی بستی کو بھی ہلاک نہیں کیا مگر اس کے لئے پہلے ہوشیار کرنے والے بھیجے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
آیت 209-208 قریش کو تنبیہ یہ اس سنت الٰہی کی یاد دہانی ہے جو اللہ تعالیٰ نے قوموں کے معاملے میں اختیار فرمائی ہے کہ وہ عادل اور رحیم ہے اس وجہ سے انذار اور اتمام حجت کے بغیر وہ کسی قوم کو ہلاک نہیں کرتا۔ ذکری یہاں رسولوں کے مقصد بعثت کی واضحت کے لئے ہے اور اسلوب بیا نواضح کر رہا ہے کہ مقصود اس پر خاص طور پر زور دینا ہے کہ بغیر اس یاد دہانی کے اللہ تعالیٰ کسی قوم کو ہلاک نہیں کرتا۔ بغیر یا دہانی کے ہلاک کرنا ظلم ہوتا اور اللہ تعالیٰ ظلم نہیں ہے۔ یہ قریش کو تنبیہ ہے کہ سنت الٰہی کے مطابق تذکیر کے لئے ایک منذر آگیا ہے۔ اگر تم نے اس کی قدر نہ کی تو اس کا جو لازمی نتیجہ ہے وہ تمہارے سامنے آ کر رہے گا اور یہ کوئی ظلم نہیں ہوگا بلکہ عین عدل ہوگا۔