تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 26. Ash-Shu'araa · Ayah 217
وَ تَوَكَّلْ عَلَى الْعَزِیْزِ الرَّحِیْمِۙ﴿217﴾
- وَتَوَكَّلْاور بھروسہ کرو
- عَلَيپر
- الْعَزِيْزِغالب
- الرَّحِيْمِنہایت مہربان
Translation · Tadabbur-e-Quran
میں اس سے بری ہوں اور خدائے عزیز و رحیم پر بھروسہ رکھو
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یعنی اس اعلان برأت کے نتائج کی پرواہ نہ کرو بلکہ اپنے رب عزیز و رحیم پر پورا بھروسہ رکھو کہ وہ آگے کے مراحل میں، ہر مشکل اور ہر خطرے میں، تمہاری اور تمہارے ساتھیوں کی مدد فرمائے گا۔ وہ عزیز ہے، اس وجہ سے جو کچھ وہ کرنا چاہے گا کر ڈالے گا۔ کوئی اس کا ہاتھ نہیں پکڑ سکتا اور رحیم ہے اس وجہ سے وہ اپنے ان بندوں کو اپنی رحمت سے نوازے گا جو اس کی خاطر اپنے عزیزوں قریبوں کو چھوڑیں گے۔ یہ امر یہاں ملحوظ رہے کہ اس اعلان برٹت کے بعد پیغمبر اور اس کے ساتھی اپنے ماحول سے کٹ کر ایک نئے ماحلو سے جڑتے ہیں اور یہ نیا ماحول بالکل پردہ خفا میں ہوتا ہے۔ اس وجہ سے یہ مرحلہ نہایت کٹھن ہوتا ہے۔ اپنوں کو دمشن بنا لینا درآنحالیکہ مستقبل بالکل مجہول ہو کوئی آسان بازی نہیں ہے۔ یہ بازی وہی لوگ کیل سکتے ہیں جن کو اپنے رب پر پورا بھروسہ ہو کر وہ عزیز بھی ہے اور رحیم بھی۔