تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 26. Ash-Shu'araa · Ayah 36
Tafseerقَالُوْۤا اَرْجِهْ وَ اَخَاهُ وَ ابْعَثْ فِی الْمَدَآئِنِ حٰشِرِیْنَۙ﴿36﴾
- قَالُوْٓاوہ بولے
- اَرْجِهْمہلت دے اسے
- وَاَخَاهُاور اس کے بھائی کو
- وَابْعَثْاور بھیج
- فِيمیں
- الْمَدَآئِنِشہروں (جمع)
- حٰشِرِيْنَاکٹھا کرنے والے (نقیب)
Translation · Tadabbur-e-Quran
انہوں نے کہا کہ اس کو اور اس کے بھائی کو ابھی ٹالیے اور شہروں میں ہر کارے بھیجے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
37-36
درباریوں کا مشورہ
درباریوں نے مشورہ دیا کہ بہتر ہے کہ ان کے جادو کا توڑ جادو ہی سے کیا جائے لیکن عام جادوگروں سے ان کا مقابلہ کرانا قرین مصلحت نہیں ہے۔ اس میں شکست اور جگ ہنسائی کا اندیشہ ہے۔ اس وجہ سے ربوقت تو ان کو ٹالیے اور مملکت کے تمام شہروں میں اپنے خاص آدمیوں کو بھیج کر تمام ماہر جادوگروں کو ہلو انیے اور ان سے ان کا مقابلہ کرائیے۔