Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 26. Ash-Shu'araa · Ayah 45

Tafseer
  1. فَاَلْقٰى مُوْسٰى عَصَاهُ فَاِذَا هِیَ تَلْقَفُ مَا یَاْفِكُوْنَۚۖ﴿45﴾

    1. فَاَلْقٰىپس ڈالا
    2. مُوْسٰيموسیٰ
    3. عَصَاهُاپنا عصا
    4. فَاِذَا هِىَتو نگاہ وہ
    5. تَلْقَفُنگلنے لگا
    6. مَاجو
    7. يَاْفِكُوْنَانہوں نے ڈھکوسلا بنایا
Translation · Tadabbur-e-Quran
تو موسیٰ نے اپنا عصا ڈالا تو یکایک وہ نگلنے لگا اس سوانگ کو جو وہ رچاتے تھے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
سحر و ساحری کے طلسم پر عصائے موسٰی کی ضمر کاری جواب میں حضرت موسیٰ نے اپنا عصا پھینکا اور وہ ان کے اس سارے سوانگ کو، جو وہ اب تک لوگوں کو بیوقوف بنانے کے لئے رچاتے رہے تھے، نگلنے لگا مایافکون کے اسلوب سے یہ بات نکلتی ہے کہ صرف یہی نہیں ہوا کہ اس موقع پر ساحروں نے جو کرتب دکھایا عصائے موسیٰ نے اس کا بھرم کھول دیا، بلکہ اس نے ان کے اب تک کے سارے کئے کرائے پر پانی پھیر دیا، اس لئے کہ یہی ہنر کا شاہکار تھا جب اس کا یہ حشر ہوا تو اس کے معنی یہ ہوئے کہ عصائے موسیٰ نے سحر و ساحری کے سارے طلسم ہی کو باطل کردیا۔