تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 26. Ash-Shu'araa · Ayah 88
Tafseerیَوْمَ لَا یَنْفَعُ مَالٌ وَّ لَا بَنُوْنَۙ﴿88﴾
- يَوْمَجس دن
- لَا يَنْفَعُنہ کام آئے گا
- مَالٌمال
- وَّلَااور نہ
- بَنُوْنَبیٹے
Translation · Tadabbur-e-Quran
جس دن نہ مال کام آے اگ اور نہ اولاد
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
آیت 89-88
اللہ تعالیٰ کی طرف سے حضرت ابراہیم کی بات کی تکمیل
یہ بات حضرت ابراہیم ؑ کی دعا کا جزو نہیں ہے بلکہ براہ راست اللہ تعالیٰ کی طرف سے حضرت ابراہیم ؑ کی بات کی تکمیل و توضیح ہے۔ فرمایا کہ اس دن کسی کے مال و اولاد اس کے کھچ کام نہیں آئیں گے۔ صرف وہی لوگ اللہ تعالیٰ کے ہاں باریاب ہوں گے جو قلب سلیم کے ساتھ حاضر ہوں گے۔ کسی کی اولاد اگر کچھ کام آنے والی بن سکتی تو اس اعتبار سے آزر سے زیادہ خوش قسمت کون تھا جس کو اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم ؑ جیسا فرزند عطا فرمایا لیکن جب وہ بھی اپنے باپ کے کچھ کام نہ آسکے تو تابہ دیگراں چہ رسد !
قلب لیم سے مراد
قلب سلیم، سے مراد شرک و نفاق کی ہر آلائش سے بالکل پاک اور محفوظ دل ہے۔ جس دل میں کسی اور کی حصہ داری یا نفاق کی بیماری ہو اس کی خدا کے ہاں کوئی پوچھ نہیں ہے۔