Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 27. An-Naml · Ayah 38

  1. قَالَ یٰۤاَیُّهَا الْمَلَؤُا اَیُّكُمْ یَاْتِیْنِیْ بِعَرْشِهَا قَبْلَ اَنْ یَّاْتُوْنِیْ مُسْلِمِیْنَ﴿38﴾

    1. قَالَاس (سلیمان) نے کہا
    2. يٰٓاَيُّهَا الْمَلَؤُااے سردارو !
    3. اَيُّكُمْتم میں سے کون
    4. يَاْتِيْنِيْمیری پاس لائے گا
    5. بِعَرْشِهَااس کا تخت
    6. قَبْلَاس سے قبل
    7. اَنْکہ
    8. يَّاْتُوْنِيْوہ آئیں میرے پاس
    9. مُسْلِمِيْنَفرمانبردار ہو کر
Translation · Tadabbur-e-Quran
سلیمان نے کہا، اے درباریو ! تم میں سے کون اس کا تخت ان لوگوں کے میرے حضور میں فرمانبردارانہ حاضر ہونے سے پہلے پہلے لائے گا
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
قال یایھا الملوا ایکم یاتینی بعرشھا قبل ان یاتونی مسلمین (38) حضرت مبیناً کی ایک تدبیر سفیروں کو واپس کردینے کے بعد حضرت سلیمان نے یہ اندازہ اچھی طرح فرما لیا کہ یہ لوگ جنگ کا خطرہ مول لینے کی جرأت نہیں کریں گے بلکہ بہت جلد ان کے مطالبہ کے آگے سر تسلیم خم کردیں گے۔ اس سے پہلے پہلے انہوں نے یہ چاہا کہ بلکہ اور ان کے درباریوں کے سامنے ان کی طرف سے کوئی ایسی بات ظاہر ہوجائے جو ان کو بالکل ہی مرعوب کر دے۔ چناچہ انہوں نے یہ ارادہ فرمایا کہ ملکہ کے اس تخت کو جس کی شان و عظمت کی ان کے قاصد نے خبر دی تھی، اپنے دربار میں منگوا لیں۔ اس کے لئے انہوں نے اپنے درباریوں سے فرمایا کہ تم میں سے ایسا کون ہے جو ملہ کے تخت کو، قبل اس کے کہ وہ لوگ میرے پاس فرمان بردارانہ آئیں حاضر کر دے ؟