تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 28. Al-Qasas · Ayah 21
فَخَرَجَ مِنْهَا خَآئِفًا یَّتَرَقَّبُ١٘ قَالَ رَبِّ نَجِّنِیْ مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ۠ع﴿21﴾
- فَخَرَجَپس وہ نکلا
- مِنْهَاوہاں سے
- خَآئِفًاڈرتے ہوئے
- يَّتَرَقَّبُانتظار کرتے ہوئے
- قَالَاس نے کہا (دعا کی)
- رَبِّاے میرے پروردگار
- نَجِّنِيْمجھے بچا لے
- مِنَسے
- الْقَوْمِ الظّٰلِمِيْنَظالموں کی قوم
Translation · Tadabbur-e-Quran
تو وہاں سے ڈرتا اور ٹوہ لیتا ہوا نکل کھڑا ہوا اور اس نے دعا کی، اے رب ! مجھے ظالموں کی قوم سے نجات دے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
نخرج منھا خآئفا یترقب قال رب نجنی من القوم الظلمین 21
اس کے بعد حضرت موسیٰ ؑ ڈرتے اور بچتے بچاتے ہوئے مصر سے نکل کھڑے ہوئے اور چونکہ فرعونیوں کی طرف سے تعاقب کا اندیشہ تھا اس وجہ سے انہوں نے یہ دعا فرمائی کہ اے رب مجھے ان ظالموں کے شر سے نجات دے۔