Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 28. Al-Qasas · Ayah 66

  1. فَعَمِیَتْ عَلَیْهِمُ الْاَنْۢبَآءُ یَوْمَئِذٍ فَهُمْ لَا یَتَسَآءَلُوْنَ﴿66﴾

    1. فَعَمِيَتْپس نہ سوجھے گی
    2. عَلَيْهِمُان کو
    3. الْاَنْۢبَآءُخبریں (باتیں)
    4. يَوْمَئِذٍاس دن
    5. فَهُمْپس وہ
    6. لَا يَتَسَآءَلُوْنَآپس میں سوال نہ کریں گے
Translation · Tadabbur-e-Quran
تو اس دن ان کی سٹی بھول جائے گی تو وہ آپس میں ایک دوسرے سے پوچھ گچھ بھی نہ سکریں گے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
نعمیت علیھم الانبآء کا مفہوم ٹھیک ٹھیک وہی ہے جو ہم اپنے محاورے سے سٹی بھلو جانے سے تعبیر کرتے ہیں۔ یعنی اس وقت سب پر ایسی بد حواسی طاری ہوگی کہ کسی سے کوئی بات بنائے نہیں بنے گی۔ کیا بنے بات جہاں بات بنانے نہ بنے ! فھولا یتسآء لون یعنی وہ ایسی حالت سراسیمگی میں گرفتار ہوں گے کہ اس سوال کے جواب کے لئے کسی سے کچھ پوچھ پاچھ بھی نہ کرسکیں گے۔ ایسے اوقات میں مرجع امید لیڈر ہوا کرتے ہیں لیکن ان کا ماجرا اوپر گزر چکا کہ انہیں خود اپنی پڑی ہوگی وہ دوسرے کی کیا نبڑیں گے ! یہ مضمون ماندہ کی آیت 109 میں بھی گزر چکا ہے۔