Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 29. Al-Ankaboot · Ayah 41

  1. مَثَلُ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَوْلِیَآءَ كَمَثَلِ الْعَنْكَبُوْتِ١ۚۖ اِتَّخَذَتْ بَیْتًا١ؕ وَ اِنَّ اَوْهَنَ الْبُیُوْتِ لَبَیْتُ الْعَنْكَبُوْتِ١ۘ لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ﴿41﴾

    1. مَثَلُمثال
    2. الَّذِيْنَوہ لوگ جنہوں نے
    3. اتَّخَذُوْابنائے
    4. مِنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
    5. اَوْلِيَآءَمددگار
    6. كَمَثَلِمانند
    7. الْعَنْكَبُوْتِمکڑی
    8. اِتَّخَذَتْاس نے بنایا
    9. بَيْتًاایک گھر
    10. وَاِنَّاور بیشک
    11. اَوْهَنَسب سے کمزور
    12. الْبُيُوْتِگھروں میں
    13. لَبَيْتُگھر ہے
    14. الْعَنْكَبُوْتِمکڑی کا
    15. لَوْ كَانُوْاکاش ہوتے وہ
    16. يَعْلَمُوْنَجانتے
Translation · Tadabbur-e-Quran
ان لوگوں کی تمثیل جنہوں نے اللہ کے سوا دوسرے کارساز بنائے ہیں بالکل مکڑی کی تمثیل ہے جس نے ایک گھر بنایا۔ اور بیشک تمام گھروں سے بودا گھر مکڑی کا گھر ہوتا ہے۔ کاش کہ وہ اس حقیقت کو جانتے !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
5۔ الفاظ کی تحقیق اور آیات کی وضاحت مثل الذین اتحذوا من دون اللہ اولیاء لمثل العنکبوت اتخذت بیتا وان اوھن البیوت لبیت العنکبوت لوکانوا یعلمون (41) اوپر کے بیان کردہ تاریخی حقائق سے یہ ثابت ہوگئی کہ اللہ تعالیٰ کی پکڑ سے بچانے والا کوئی نہیں بن سکتا۔ مشرکین نے خدا کے سوا جا سہارے ڈھونڈے تھے وہ سب جھوٹے ثابت ہوئے۔ اور یہ جس طرح اس دنیا میں جھوٹے ثابت ہوئے اسی طرح آخرت میں بھی جھوٹے ہوں گے۔ خدا کا قانون مجازات اور اس کا بےلاگ عدل لازماً ظہور میں آکے رہے گا اور جو اپنے فرضی دیوتائوں کی سفارش پر تکیہ کیے بیٹھے ہیں ان پر یہ حقیقت واضح ہوجائے گی کہ جس سہارے کو انہوں نے قلعہ کی دیوار سمجھا اس کی حقیقت مکڑی کے جالے سے زیادہ نہیں تھی۔ اسی حقیقت کو یہاں تمثیل کی صورت میں سمجھایا ہے کہ اللہ کے سوا دوسروں کا سہارا ڈھونڈنے والوں کی مثال مکڑی کی ہے جو اپنے بنے ہوئے جالے کو اپنے زعم میں بڑی سمجھتی ہے لیکن سب سے زیادہ بےثبات اور بودا گھر مکڑی ہی کا ہوتا ہے جو ہوا کے ایک جھونکے کی بھی تاب نہیں لاسکتا۔ لوکانوایعلمون یعنی اصل حقیقت تو یہ ظاہر کردی گئی ہے لیکن اس کا فائدہ تو جب ہے کہ یہ لوگ سمجھیں لیکن ان نادانوں میں اس حقیقت کو سمجھنے کی صلاحیت کہاں !