تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 29. Al-Ankaboot · Ayah 58
وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَنُبَوِّئَنَّهُمْ مِّنَ الْجَنَّةِ غُرَفًا تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ نِعْمَ اَجْرُ الْعٰمِلِیْنَۗۖ﴿58﴾
- وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْااور جو لوگ ایمان لائے
- وَعَمِلُوااور انہوں نے عمل کیے
- الصّٰلِحٰتِنیک
- لَنُبَوِّئَنَّهُمْہم ضرور انہیں جگہ دیں گے
- مِّنَسے۔ کے
- الْجَنَّةِجنت
- غُرَفًابالاخانے
- تَجْرِيْجاری ہیں
- مِنْ تَحْتِهَااس کے نیچے سے
- الْاَنْهٰرُنہریں
- خٰلِدِيْنَوہ ہمیشہ رہیں گے
- فِيْهَا ۭاس میں
- نِعْمَ اَجْرُ(کیا ہی) اچھا اجر
- الْعٰمِلِيْنَکام کرنے والے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے ہم ان کو جنت کے بالاخانوں میں متمکن کریں گے، اس کے نیچے نہریں جاری ہوں گی، وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہوں گے۔ کیا ہی خوب صلہ ہے کارگزاروں کا۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
والذین امنوا وعملوا لصلحت لتبوتنھم من الھنۃ غرفا تجری من تحتھا الناھر خلدین فیھا نعم اجرا العلمین (58)
یعنی خدا کے ہاں کسی کی کوئی سعی رائگاں نہیں جائے گا۔ جو لوگ ایمان و عمل صالح کی زندگی بسر کریں گے اللہ تعالیٰ ان کو جنت کے بالاخانوں میں فروکش کرے گا اور وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے۔ مطلب یہ ہے کہ اس حیات چند روزہ کے ایمان و عمل صالح کے بدلے جب یہ اجر و دائمی و ابدی حاصل ہونے والا ہے تو یہ بہت بڑی چیز ہے۔ ہر عاقل کو اسی کے لئے جدوجہد کرنی چاہیے، اس دنیا کے بڑے سے بڑے عیش کی خاطر بھی اس کو قربان نہیں کرنا چاہے۔