تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 29. Al-Ankaboot · Ayah 9
وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَنُدْخِلَنَّهُمْ فِی الصّٰلِحِیْنَ﴿9﴾
- وَالَّذِيْنَاور جو لوگ
- اٰمَنُوْاوہ ایمان لائے
- وَعَمِلُوااور انہوں نے عمل کیے
- الصّٰلِحٰتِاچھے
- لَنُدْخِلَنَّهُمْہم ضرور انہیں داخل کریں گے
- فِي الصّٰلِحِيْنَنیک بندوں میں
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے تو ہم ان کو صالحین کے زمرہ میں داخل کریں گے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
والذین امنوا وعملوا الصلحت لند خلنھم فی الصلحین۔ (9)
اوپر کی آیات میں نمایاں پہلو تنبیہ کا تھا اس آیت میں تسلی کے پہلو کا صریح الفاظ میں ذکر فرمادیا۔ امنو وعملوا لصلحت۔ یہاں اپنے حقیقی مفہوم میں ہے۔ یعنی جو لوگ اپنے دشمنوں کی تمام دشمنی کے علی الرغم ایمان و عمل صالح پر قائم و استوار رہیں گے۔ فرمایا کہ ان لوگوں کو ہم بلا شبہ زمرہ صالحین میں داخل کریں گے۔ زمرہ صالحین سے مراد اللہ کے ان خالص و مخلص بندوں کا گروہ ہے جن کو اس دنیا کی مختلف آزمائشوں سے گزار کر اللہ تعالیٰ آخرت کی ابدی بادشاہی کے لئے منتخب فرما رہا ہے۔ اس گروہ میں ہر مدعی کے لئے جگہ نہیں ہے۔ اس میں صرف وہی لوگ بار پائیں گے جو اپنے آپ کو امتحان کی کسوٹیوں پر کھرا ثابت کریں گے۔