Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 186

  1. لَتُبْلَوُنَّ فِیْۤ اَمْوَالِكُمْ وَ اَنْفُسِكُمْ١۫ وَ لَتَسْمَعُنَّ مِنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَ مِنَ الَّذِیْنَ اَشْرَكُوْۤا اَذًى كَثِیْرًا١ؕ وَ اِنْ تَصْبِرُوْا وَ تَتَّقُوْا فَاِنَّ ذٰلِكَ مِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِ﴿186﴾

    1. لَتُبْلَوُنَّتم ضرور آزمائے جاؤگے
    2. فِيْٓمیں
    3. اَمْوَالِكُمْاپنے مال
    4. وَاَنْفُسِكُماور اپنی جانیں
    5. وَلَتَسْمَعُنَّاور ضرور سنوگے
    6. مِنَسے
    7. الَّذِيْنَوہ لوگ جنہیں
    8. اُوْتُوا الْكِتٰبَکتاب دی گئی
    9. مِنْ قَبْلِكُمْتم سے پہلے
    10. وَمِنَاور۔ سے
    11. الَّذِيْنَ اَشْرَكُوْٓاجن لوگوں نے شرک کیا (مشرک)
    12. اَذًىدکھ دینے والی
    13. كَثِيْرًابہت
    14. وَاِنْاور اگر
    15. تَصْبِرُوْاتم صبر کرو
    16. وَتَتَّقُوْااور پرہیزگاری کرو
    17. فَاِنَّتو بیشک
    18. ذٰلِكَیہ
    19. مِنْسے
    20. عَزْمِہمت
    21. الْاُمُوْرِکام (جمع)
Translation · Tadabbur-e-Quran
تمہارے مال اور تمہاری جان میں تمہاری آزمائش ہونی ہے اور تمہیں ان لوگوں کی طرف سے جن کو تم سے پہلے کتاب ملی اور ان لوگوں کی طرف سے جنہوں نے شرک کیا بہت سی تکلیف دہ باتیں سننی پڑیں گی۔ اور اگر تم ثابت قدم رہے اور تم نے تقوی کو ملحوظ رکھا تو بیشک یہ چیز عزیمت کے احوال میں سے ہے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
مسلمانوں کو صبر اور تقوی کی تلقین : لَتُبْلَوُنَّ فِيْٓ اَمْوَالِكُمْ الایہ، یہ مسلمانوں کو معاندین کی تمام سرگرمیوں کے علی الرغم صبر اور تقوی پر جمے رہنے کی تلقین ہے۔ فرمایا کہ اہل کتاب اور مشرکین کے ہاتھوں تمہیں جانی و مالی آزمائشیں بھی پیش آنی ہیں اور ان کی طرف سے تمہیں ابھی بہت سی دل آزار باتیں بھی سننی پڑیں گی۔ یہ در اصل تمہارے صبر اور تقوی کا امتحان ہے۔ اگر ان باتوں کے باوجود تم اپنے موقف پر ڈٹے رہے اور تم نے حدود الٰہی کا احترام ملحوظ رکھا تو یہی وہ عزیمت کا مقام ہے جو انبیائے اولو العزم اور ان کے جاں نثاروں کا خاص حصہ ہے اور جو بالآخر اس راہ میں کامیابی کی کلید ہے۔