Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 36. Yaseen · Ayah 79

  1. قُلْ یُحْیِیْهَا الَّذِیْۤ اَنْشَاَهَاۤ اَوَّلَ مَرَّةٍ١ؕ وَ هُوَ بِكُلِّ خَلْقٍ عَلِیْمُۙ﴿79﴾

    1. قُلْفرما دیں
    2. يُحْيِيْهَااسے زندہ کرے گا
    3. الَّذِيْٓوہ جس نے
    4. اَنْشَاَهَآاسے پیدا کیا
    5. اَوَّلَ مَرَّةٍ ۭپہلی بار
    6. وَهُوَاور وہ
    7. بِكُلِّہر طرح
    8. خَلْقٍپیدا کرنا
    9. عَلِيْمُۨجاننے والا
Translation · Tadabbur-e-Quran
کہہ دو ان کو وہی زندہ کرے گا جس نے ان کو پہلے مرتبہ پیدا کیا اور وہ ہر مخلوق سے اچھی طرح باخبر ہے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
آیت 79 ’ وھو بکل خلق علیم ‘۔ ’ خلق ‘ یہاں مخلوق کے معنی میں ہے۔ یعنی اللہ تعالیٰ اپنی تمام مخلوقات کو جانتا ہے۔ ’ الا یعلم من خلق ‘ (کیا وہ نہیں جانے لگا جس نے پیدا کیا) کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ مٹی میں رل ملی جانے کے بعد وہ ان کو بھول جائے گا۔ وہ ان کے وجود کے ایک ایک ذرے سے باخبر ہے۔ قد علمنا ما تنقص الارض منھم وعندنا کتب حفیظ (ق۔ 4) (زمین ان کے اندر سے جو کچھ کم کرتی ہے ہم اس کو جانتے رہے ہیں اور ہمارے پاس سارا ریکارڈ رکھنے والی ایک کتاب ہے)۔