تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 117
وَ اٰتَیْنٰهُمَا الْكِتٰبَ الْمُسْتَبِیْنَۚ﴿117﴾
- وَاٰتَيْنٰهُمَااور ہم نے ان دونوں کو دی
- الْكِتٰبَکتاب
- الْمُسْتَبِيْنَواضح
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ہم نے ان کو روشن کتاب عطا فرمائی
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
واتینھما الکتب المستبین ھدینھما الصراط المستقیم (118-117)
کتاب کی شکل میں تعلیم الٰہی کا آغاز تورات سے ہوا
کتاب مستبین اور کتاب مبین دونوں کا مفہوم ایک ہی ہے۔ اس سے مراد تورات ہے اس سے پہلے اللہ تعالیٰ نے کسی امت کو بھی شریعت ایک واضح کتاب کی شکل میں نہیں عطا فرمائی بلکہ لوگوں کو صرف زبانی تعلیم دی گئی تو رات کو یہ خاص امتیاز اصل ہے کہ اس میں شریعت ایک مرتب و روشن کتاب کی شکل میں دی گئی۔
تورات اگرچہ نازل تو ہوئی حضرت موسیٰ پر لیکن حضرت ہ اورن چونکہ باقاعدہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے حضرت موسیٰ ؑ کے شریک رسالت بنائے گئے تھے اس وجہ سے اس کے دیئے جانے کے شرف میں ان کو بھی شریک فرمایا اور ان دونوں ہی کی نسبت فرمایا کہ ہم نے ان کو صراط مستقیم کی ہدایت بخشی اس ٹکڑے سے ضمنا ان اتہامات کی تردید ہوگئی جو یہود نے حضرت ہ اورن ؑ پر لگائے ہیں اور جن کی تردید ان کے محل میں تفصیل کے ساتھ ہوچکی ہے۔