تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 156
اَمْ لَكُمْ سُلْطٰنٌ مُّبِیْنٌۙ﴿156﴾
- اَمْکیا
- لَكُمْتمہارے پاس
- سُلْطٰنٌکوئی سند
- مُّبِيْنٌتو لے آؤ
Translation · Tadabbur-e-Quran
کیا تمہارے پاس واضح حجت ہے !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
ام تکم سلطن مبین فاتا یکتا بکم ان کنتم صدقین (157-156)
فرمایا کہ اگر تمہارے پاس اس کی کوئی واضح حجت ہو تو اس کو پیش کرو۔ واضح حجت کی وضاحت یہاں کتاب کے لفظ سے فرما دی ہے کہ اگر تمہارے پاس کسی آسمانی کتاب کی شادت تمہارے اس دعوے کے حق میں موجود ہو تو اس کو پیش کرو۔ خدا کے باب میں کسی کو کوئی بات من گھڑت طور پر کہنے کا حق نہیں ہے۔ بلکہ صرف دلیل وبرہان کی بنیاد پر کہنے کا حق ہے اور سب سے زیادہ واضح برہان اس کی کتاب ہو سکتی ہے جو اس نے لوگوں کی تعلیم و ہدایت کے لئے اماری ہو۔