Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 16

  1. ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَۙ﴿16﴾

    1. ءَاِذَاکیا جب
    2. مِتْنَاہم مرگئے
    3. وَكُنَّااور ہم ہوگئے
    4. تُرَابًامٹی
    5. وَّعِظَامًااور ہڈیاں
    6. ءَاِنَّاکیا ہم
    7. لَمَبْعُوْثُوْنَپھر اٹھائے جائیں گے
Translation · Tadabbur-e-Quran
کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں بن جائیں گے تو پھر ہم اٹھائے جائیں گے !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
ء اذا مننا وکناتراباً و عظماً انا لمبعوثون اوآ بآء نا الالون (17-16) یہ تعبیر ہے ان کے مذاق کی۔ فرمایا کہ وہ کہتے ہیں کہ بھلا جب ہم مر جائیں گے اور سڑگل کر مٹی اور ہڈیاں بن جائیں گے تو اس کے بعد دوبارہ زندہ کر کے اٹھائیں جائیں گے ؟ اور تعجب پر تعجب ان کو یہ ہے کہ کیا ان کے آباء اجداد بھی اٹھائے جائیں گے ! یہ باتیں ان کو عقل سے بالکل بعید معلوم ہوتی ہیں اس وجہ سے وہ سمجھتے ہیں کہ جو لوگ اس چیز سے ان کو ڈراتے ہیں وہ دیوانے ہیں۔