Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 176

  1. اَفَبِعَذَابِنَا یَسْتَعْجِلُوْنَ﴿176﴾

    1. اَفَبِعَذَابِنَاتو کیا ہمارے عذاب کے لیے
    2. يَسْتَعْجِلُوْنَوہ جلدی کر رہے ہیں
Translation · Tadabbur-e-Quran
کیا وہ ہمارے عذاب کے لئے جلدی مچائے ہوئے ہیں !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
آیت یعنی رسول کی تکذیب کی صورت میں ان کو جس عذاب سے ڈرایا جا رہا ہے اگر وہ اس کے لئے جلدی مچاتے ہوئے اور کہتے ہیں کہ جب تک وہ عذاب یا اس کا کوئی نمونہ ان کو دکھا نہ دیا جائے گا وہ ایمان لانے والے نہیں ہیں تو ان کو آگاہ کردو کہ وہ عذاب کوئی معمولی چیز نہیں ہے۔ وہ جب ان کے صحنوں اور میدانوں میں اترے گا تو جن کو اس سے آگاہ کیا جا چکا ہے ان کے لئے وہ وقت نہایت برا ہوگا رسولوں کے انذار کے بعد جو عذاب آیا کرتا ہے وہ اس قوم کو ہمیشہ کے لئے پامال کردیتا ہے۔ یہ امر یہاں ملحوظ رہے کہ عرب میں غارتگری کا اصلی قوت صبح کا وقت وتا تھا اس وجہ سے لفظ صباح غارت گر اور جملہ کے مفہوم میں بھی آتا ہے اور واصبا حا کے نعرے میں اس کا یہی مفہوم ہے۔ اس کے بعد پھر اسی تسلی اور عید کے ممضون کا اعادہ فرمایا جو اوپر آیات 175-174 میں گزر چکا ہے۔ پیغمبر ﷺ کو تسلی دی کہ ابھی کچھ دنوں اور ان کی ان ژاژ خائیوں کو نظر انداز اور انتظار کرو اور کفار کو دھمکی دی کہ جلد وہ وقت آ رہا ہے جب وہ سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے جس سے ان کو آگاہ کیا جا رہا ہے۔