تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 24
وَ قِفُوْهُمْ اِنَّهُمْ مَّسْئُوْلُوْنَۙ﴿24﴾
- وَقِفُوْهُمْاور ٹھہراؤ ان کو
- اِنَّهُمْبیشک وہ
- مَّسْئُوْلُوْنَان سے پرستش ہوگی
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ان کو ذرا روکو، ان سے کچھ پوچھنا بھی ہے !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وقفوھم انھم مسئولون مالکم لاتناصرون بل ھم الیوم مستسلمون (26-24)
یہ اس دن ان کی ذلت اور بےبسی کی تصویر ہے۔
منکرین کی ذلت و بےبسی
مالکم لاتناصرون یہ وہ بات ہے جس کو پوچھنے کے لئے ان کو روکا جائے گا۔ ارشاد ہوگا کیا وجہ ہے آج تم لوگ ایک دوسرے کی مدد نہیں کر رہے ہو ؟ دنیا میں تو تم ایک دوسرے کے جھنڈے اٹھائے پھرے لیکن آج نہ لیڈر پیروئوں کی کوئی مدد کر رہے ہیں اور نہ پیرو لیڈروں کی، نہ معبود عابدوں کے لئے کچھ کرتے نظر آ رہے ہیں اور نہ عابد معبودوں کے لئے کسی جوش فدویت کا اظہار کر رہے ہیں۔ آخر ہر ایک پر نفسی نفسی کی حالت کیوں طاری ہے۔ ایک دوسرے کے لئے اصلی جاں نثاری کا وقت تو اب آیا ہے لیکن اس وقت تو ہر ایک کو صرف اپنی پڑی ہوئی ہے ! !