تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 26
بَلْ هُمُ الْیَوْمَ مُسْتَسْلِمُوْنَ﴿26﴾
- بَلْ هُمُبلکہ وہ
- الْيَوْمَآج
- مُسْتَسْلِمُوْنَسرجھکائے فرمانبردار
Translation · Tadabbur-e-Quran
بلکہ یہ تو آج بڑے ہی فرماں بردار بنے ہوئے ہیں !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
بل ھم الیوم مستلمون استسلام کے معنی حوالے کردینے اور مطیع بن جانے کے ہیں۔ فرمایا کہ آج تو یہ لوگ بڑے ہی مطیع و نیاز مند بنے ہوئے ہیں ! کل تک تو ان کی رعونت کا یہ عالم تھا کہ پٹھے پر ہاتھ نہیں رکھنے دیتے تھے لیکن آج سب نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں !