تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 40
Tafseerاِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ﴿40﴾
- اِلَّامگر
- عِبَادَ اللّٰهِاللہ کے بندے
- الْمُخْلَصِيْنَخاص کیے ہوئے
Translation · Tadabbur-e-Quran
بس اللہ کے مخصوص بندے ہی اس سے محفوظ رہیں گے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
الا عباد اللہ المخلصین (40)
عذاب سے محفوظ رہنے والے
استثناء یہاں منقطع ہے۔ مطلب یہ ہے کہ اس انجام سے ہر ایک کو سابقہ پیش آنے والا ہے۔ اللہ کے وہی بندے اس سے محفوظ رہیں گے جن کو اللہ نے اپنی رحمت کے لئے خاص کرلیا ہو۔ یہ بات ہم جگہ جگہ واضح کرتے آ رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و رحمت کے لئے انہی بندوں کو خاص کرتا ہے جو اپنے ایمان و عمل سے اس کا استقحقا پیدا کرتے ہیں۔ لفظ مخلص صرف اس حقیقت کو ظاہر کرنے کے لئے استعمال ہوا ہے کہ جس کو جو کچھ بھی ملے گا خدا ہی کے فضل و رحمت سے ملے گا، کسی دوسرے کے امکان میں یہ نہیں ہے کہ وہ کسی کو کچھ دے دلا سکے جیسا کہ مشرکین نے گمان کر رکھا ہے۔