Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 42

Tafseer
  1. فَوَاكِهُ١ۚ وَ هُمْ مُّكْرَمُوْنَۙ﴿42﴾

    1. فَوَاكِهُ ۚمیوے
    2. وَهُمْاور وہ
    3. مُّكْرَمُوْنَاعزاز والے ہوں گے
Translation · Tadabbur-e-Quran
میوے، اور بڑی عزت سے ہوں گے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
فواکہ، وھم مکرمون فی جنت النعیم، علی سرر متقملین (44-42) یعنی ان کے سامنے میوے پیش کئے جائیں گے اور ان کے ساتھ نہایت اعزازو اکرام کا معاملہ ہوگا۔ اہل دوزخ کے متعلق تو آیت 18 میں گزر چکا ہے کہ نہایت ذلت کے ساتھ وہ دوزخ کے باڑے میں بھر دیئے جائیں گے اور آگے آیات 67-62 میں آ رہا ہے کہ زقوم ان کو کھانے کے لئے اور کھولتا پانی پینے کو دیا جائے گا۔ اس کے برعکس اہل جنت کو کھانے کے لئے میوے ملیں گے اور ان کے ساتھ نہایت عزت کا سلوک ہوگا۔ فی جنت النعیم سے ان کے متقل مستقر کا پتہ دے دیا کہ وہ نعمت کے باغوں میں ہوں گے اس وجہ سے ان کو تمام نعمتیں بھی جو وہ چاہیں گے اور جتنی چاہیں گے، حاصل ہوں گی۔ اہل جنت کی باہمی محبت و خوش دلی علی سرر متقبلین سے ان کی باہمی محبت و خوش دلی کا اظہار ہو رہا ہے کہ وہ تختوں پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے۔ یہ امر واضح رہے کہ جب دلوں میں ایک دوسرے کے خلاف رنجش و کدورت ہو تو آدمی ایک دوسرے سے منہ پھیر کر بیٹھتا ہے۔ اہل جنت کے دل چونکہ ایک دور سے سے بالکل صاف ہوں گے اس وج ہ سے ایک دوسرے کی طرف رخ کر ک کے بیٹھیں گے۔ اوپر اہل دوزخ کی باہمی توتکار کی تفصیل گزر چکی ہے۔ اس کے مقابل میں یہ اہل جنت کی تصویر پیش کی جا رہی ہے۔