Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 45

Tafseer
  1. یُطَافُ عَلَیْهِمْ بِكَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍۭۙ﴿45﴾

    1. يُطَافُدورہ ہوگا
    2. عَلَيْهِمْان پر۔ ان کے آگے
    3. بِكَاْسٍجام
    4. مِّنْسے ۔ کا
    5. مَّعِيْنٍۢبہتا ہوا مشروب
Translation · Tadabbur-e-Quran
ان کے لیے شراب معین کے جام گردش میں ہوں گے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یطاف علیھم بک اس من معین، بیضآء لذۃ للشربین، لافیھا غول ولا ھم عنھا ینزقون (47-45) اہل جنت کی شراب کاس عربی میں ظرف اور مظروف یعنی پیالہ اور شراب دونوں کے لئے آتا ہے۔ معین خالص اور بےآمیز کو کہتے ہیں۔ سورة ملک آیت 30 میں اس معنی کے لئے نظیر موجود ہے غرل خفیہ طور پر ہلاک کرنے کے معنی میں آتا ہے اور یہیں سے یہ کسی مخفی ضرر کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے۔ ینزقون نڈھال ہونے کے معنی میں بھی آتا ہے اور تعطل عقل کے معنی میں بھی یہاں یہ دونوں معنی بنتے ہیں۔ شراب کا ردعمل خمار، اعضاء شکنی اور شدید اضمحلال کی شکل میں بھی ظاہر ہوتا ہے اور تعطل عقل کی صورت میں بھی پہلی صورت جسمانی اذیت کی ہے اور دوسری صورت اخلاقی فساد کی۔ اہل جنت کی شراب ان دونوں آفتوں سے پاک ہوگی۔ آیات کا مطلب یہ ہوا کہ ان کے لئے شراب خالص کے جام گردش میں ہوں گے یہ شراب ہر غل و غش سے پاک، نہایت صاف شفاف اور پینے والوں کے لئے سراپا لذت و سرور ہوگی اس میں نہ تو کوئی مخفی ضرر ہوگا اور نہ اس کے پینے سے عقل معطل ہوگی … یعنی اس میں وہ خوبیاں تو تمام ہوں گی جو اعلیٰ سے اعلیٰ شراب میں ہونی چاہئیں اور ساتھ ہی وہ ہراس خربای سے پاک ہوگی جو اس دنیا کی بہتر سے بہتر شراب میں بھی لازماً ہوتی ہیں۔
Tadabbur-e-Quran - 37 : 45