Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 48

Tafseer
  1. وَ عِنْدَهُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ عِیْنٌۙ﴿48﴾

    1. وَعِنْدَهُمْاور ان کے پاس
    2. قٰصِرٰتُ الطَّرْفِنیچی نگاہوں والیاں
    3. عِيْنٌبڑی آنکھوں والیاں
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ان کے پاس باحیا، غزال چشم حوریں ہوں گی
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وعندھم قصرت الطرف عین، کا نھن بیض مکنون (49-48) اہل جنت کی حوریں انسان کی کوئی لذت و خوشی بھی عورت کے بغیر مکمل نہیں ہوتی اس وجہ سے جنت کی نعمتوں کے بعد یہ ان حوروں کا ذکر ہوا جو اہل جنت کو ملیں گی۔ جنت کے ذکر میں آپ نے دیکھا کہ عربوں کے خاص ذوق کا لحاظ ہے اس لئے کہ وہی قرآن کے مخاطب اول تھے اسی طرح حوروں کے ذکر میں بھی تشبیہ و تعریف کے وہی الفاظ استعمال ہوئے ہیں جو شعرائے عرب کنواریوں اور نازنینوں کے لئے استعمال کرتے تھے۔ قصرت الطرف کے اصل معنی ہیں نگاہیں نیچی رکھنے والیاں یہ ان کے باحیا ہونے کی تعبیر ہے۔ اہل عرب عورت کا سب سے بڑا حسن اس کی حیا کو قرار دیتے تھے۔ عین جمع ہے اعین کی یعنی وہ بڑی آنکھوں والیاں غزال چشم ہوں گی۔ کانھن بیض مکنون بیض مکنون سے شتر مرغ کے انڈے مراد ہیں۔ کلام عرب میں نازنینوں کی تشبیہ شتر مرغ کے انڈوں سے بکثرت ملتی ہے اور غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اس تشبیہ میں عفت، صیانت اور رنگ تینوں چیزوں کا لحاظ رکھتے ہیں۔ مکنون سے ان کے اچھوتے ہونے کی طرف اشارہ ہے۔ یہ امر یہاں ملحوظ رہے کہ جس طرح اہل عرب کنواریوں کی حفاظت میں بڑے غیور و حساس تھے اسی طرح شتر مرغ بھی اپنے انڈوں کی حفاظت میں جان لڑا دیتا ہے۔ تشبیہ میں یہاں سنہرے رنگ کے انڈے مراد ہیں۔ نازنینوں کے سنہرے رنگ کا شعرائے عرب بہت ذکر کرتے ہیں۔ مشرقہ کے لئے و صفراء کی صفت ان کے ہاں بہت معروف ہے۔ میں ان تمام باتوں کی تائید میں کلام عرب کے حوالے پیش کرسکتا ہوں لیکن غیر ضروری طوالت سے بچنا چاہتا ہوں۔