Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 50

Tafseer
  1. فَاَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ﴿50﴾

    1. فَاَقْبَلَپس رخ کرے گا
    2. بَعْضُهُمْان میں سے بعض (ایک)
    3. عَلٰي بَعْضٍبعض پر (دوسرے کی طرف)
    4. يَّتَسَآءَلُوْنَباہم سوال کرتے ہوئے
Translation · Tadabbur-e-Quran
پس وہ ایک دوسرے کی طرف پوچھتے ہوئے متوجہ ہوں گے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
فاقبل بعضھم علی بعض یتسآء لون (50) اہل جنت کا ایک مکاملہ اب آگے آیت 59 تک اہل جنت کے ایک باہمی مکاملے کا حالہ ہے جو اس وقت ان کے مابین ہوگا جب وہ تختوں پر ٹیک لگائے جنت میں بیٹھے ہوں گے۔ اس دنیا میں حق کی خاطر مزاحمتوں کا مقابلہ کرنے میں انہوں نے جو کامیابیاں حاصل کی ہوں گی ان پر ان کو جو خوشی ہوگی اس کا بھی اس مکاملہ سے اندازہ ہوتا ہے اور اس لئے خودی کا بھی جو اس تصور سے ان پر طاری ہوگی کہ اب موت، اور عذاب کے اندیشوں سے ان کو ہمیشہ کے لئے رہائی حاصل ہوگئی۔ (آیت) اصحاب جنت میں سے ایک صاحب اپنے پاس بیٹھے ہوئے دوسرے ساتھیوں کو اپنے ماضی کی ایک سرگزشت سنائیں گے کہ میرا ایک ملنے والا تھا جو بڑے تعجب سے مھ سے سوال کیا کرتا تھا کہ کیا تم بھی ان لوگوں میں سے ہو جو قیامت کو مانتے ہیں ! کیا تمہاری سمجھ میں یہ بات آتی ہے کہ جب ہم مر کر مٹی اور ہڈیاں بن جائیں گے تو اپنے اعمال کی جزا و سزا بھگتنے کے لئے دوبارہ اٹھائے جائیں گے ! !
Tadabbur-e-Quran - 37 : 50