تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 71
Tafseerوَ لَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ اَكْثَرُ الْاَوَّلِیْنَۙ﴿71﴾
- وَلَقَدْ ضَلَّاور تحقیق گمراہ ہوئے
- قَبْلَهُمْان سے پہلے
- اَكْثَرُ الْاَوَّلِيْنَاگلوں میں سے اکثر
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ان سے پہلے بھی اگلوں میں اکثر گمراہ ہوئے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
ولقد ضل قبلھم اکثر الاولین، ولقد ارسلنا فیھم منذرین، فانظر کیف کان عاقبۃ المنذرین، الاعباد اللہ المخلصین (74-71)
قبلھم میں ضمیر کا مرجع قریش ہیں۔ اب یہاں سے کلام کا رخ تاریخی دلائل کی طرف مڑ رہا ہے۔ فرمایا کہ جس طرح کی گمراہی میں یہ (قریش) مبتلا ہیں اسی طرح کی گمراہی میں ان سے پہلے اکثر قومیں مبتلا ہو کر کیفر کردار کو پہنچ چکی ہیں۔ یہ اشارہ ان قوموں کی طرف ہے جن کا ذکر تفصیل سے پچھلی سورتوں میں گزر چکا ہے اور وہ اس سورة میں بھی آگے آ رہا ہے۔ فرمایا کہ ان کی اصلاح کے لئے ہم نے ان کے اندر اپنے مذر بھیجے کہ وہ ان کی غلط روش کے انجام سے ان کو آگاہ کردیں لیکن انہوں نے انہی کی طرح باپ دادا کی تقلید کے جنون میں ان منذروں کی بات رد کردی بالآخر ان کے سامنے وہی انجام آیا جو انذار کے بعد لازماً ہر قوم کے سامنے آتا ہے۔ صرف اللہ کے وہی بندے اس سے محفوظ رہے جن کو اللہ نے اپنی رحمت کے لئے خاص کرلیا … مطلب یہ ہے کہ یہی کچھ ان کے سامنے بھی آنے والا ہے تو تم صبر کے ساتھ اپنا کام کئے جائو اور ان کا معاملہ اللہ کے حوالے کرو۔