تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 8
لَا یَسَّمَّعُوْنَ اِلَى الْمَلَاِ الْاَعْلٰى وَ یُقْذَفُوْنَ مِنْ كُلِّ جَانِبٍۗۖ﴿8﴾
- لَا يَسَّمَّعُوْنَکان نہیں لگا سکتے
- اِلَىطرف
- الْمَلَاِ الْاَعْلٰيملائے اعلی
- وَيُقْذَفُوْنَاور مارے جاتے ہیں
- مِنْسے
- كُلِّ جَانِبٍہر طرف
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور وہ ملاء اعلیٰ کی طرف کان نہیں لگانے پاتے اور وہ ہر جانب سے دھتکارے جاتے ہیں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
لا یسمعون الی الملا الاعلی ویقذفون من کل جانب۔ وحرورا ولھم عذاب واصب (8۔ 9)
’ لا یسمعون یہ نفی فعل، نفی فائدہ فعل کے پہلو سے ہے۔ یعنی شیاطین ملاء اعلیٰ کی باتیں سننے کی کوشش کرتے تو ہیں لیکن وہ کان لگانے پاتے نہیں۔ جب وہ یہ کرنا چاہتے ہیں تو ہر جانب سے ان پر سنگ باری ہوتی ہے۔ ’ دحور ‘ کے معنی دھتکارنے اور کھدیڑ کے ہیں اور ’ واصب ‘ کے معنی دائم کے۔ یعنی اس دنیا میں تو وہ اس طرح ملعون و مرجوم رہیں گے اور آخرت میں ان کے لئے ایک دائمی عذاب ہے۔