تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 85
Tafseerاِذْ قَالَ لِاَبِیْهِ وَ قَوْمِهٖ مَا ذَا تَعْبُدُوْنَۚ﴿85﴾
- اِذْ قَالَجب اس نے کہا
- لِاَبِيْهِاپنے باپ کو
- وَقَوْمِهٖاور اپنی قوم
- مَاذَاکس چیز
- تَعْبُدُوْنَتم پرستش کرتے ہو
Translation · Tadabbur-e-Quran
جب کہ اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ بھلا تم لوگ کس چیز کو پوجتے ہو
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
اذ قال لائیہ وقومہ ماذا تعبدون، ائفکا الھۃ دون اللہ تریدون (86-85)
یہ حضرت ابراہیم ؑ کی حنیفیت اور ان کے کمال اخلاص و توحی کے بیان کے لئے ان کی اس وحوت کا حوالہ ہے جو انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم کو دی۔
ما ذا تعبدون کے الفاظ تحقیر پر دلیل ہیں۔ یعنی انہوں نے ان کو ملامت فرمائی کہ بھلا یہ کیا بےحقیقت چیزیں ہیں جن کو تم لوگ پوج رہے ہو !
افک کے معنی جھوٹ اور بےحقیقت بات کے ہیں۔ یعنی کیا محض جھوٹ موٹ، اپنے جی سے گھڑ کر خدا کے سوا تم دوسرے معبودوں کے طالب بنے ہو !