تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 38. Saad · Ayah 79
قَالَ رَبِّ فَاَنْظِرْنِیْۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ﴿79﴾
- قَالَاس نے کہا
- رَبِّاے میرے رب
- فَاَنْظِرْنِيْٓپس تو مجھے مہلت دے
- اِلٰىتک
- يَوْمِ يُبْعَثُوْنَجس دن اٹھائے جائیں گے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اس نے کہا، اے میرے رب ! مجھے مہلت دے اس دن تک کے لئے جس دن لوگ اٹھائے جائیں گے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
قال رب فالظرنی الی یوم یبعثون قال فانک من المنظرین الی یوم الوقت المعلوم (81-79)
اللہ تعالیٰ کی اس لعنت سے ابلیس نے گمان کیا کہ شاید اس کی مہلت عمل ختم کی جا رہی ہے اور اس کو انسان کے خلاف زور آزمائی کا موقع اب نہیں دیا جائے گا اس وجہ سے اس نے درخواست کی کہ اس کو اس دن تک کے لئے مہلت دی جانے جس دن لوگوں اپنے اعمال کے حساب کے لئے اٹھائے جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے اس کو یہ مہلت دے دی۔