Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 38. Saad · Ayah 84

  1. قَالَ فَالْحَقُّ١٘ وَ الْحَقَّ اَقُوْلُۚ﴿84﴾

    1. قَالَاس نے فرمایا
    2. فَالْحَقُّ ۡیہ حق (سچ)
    3. وَالْحَقَّاور سچ
    4. اَقُوْلُمیں کہتا ہوں
Translation · Tadabbur-e-Quran
ارشاد ہوا پس حق یہ ہے اور میں حق ہی کہتا ہں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
(آیت) شیطا ننے بڑے طنطنہ سے چینلج کیا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے اس کا جواب بھی پورے جلال اور کامل بےنیازی سے دیا۔ فرمایا کہ اگر تو سب کو گمراہ کر کے چھوڑے گا تو میری بھی یہ حق بات سن لے اور میں ہمیشہ حق ہی کہتا ہوں کہ میں بھی تجھ سے اور ان لوگوں سے جہنم کو بھردوں گا جو تیری پیروی کریں گے۔ یہ ماجرا قریش کے لیڈروں اور آنکھیں بند کر کے ان کی پیروی کرنے والوں کو سنایا گیا ہے کہ وہ بھی اگر دیدہ بینا اور گوش شنوار رکھتے ہیں تو اس حکایت میں اپنا حشر دیکھ اور سن لیں۔