تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 39. Az-Zumar · Ayah 70
وَ وُفِّیَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ وَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَا یَفْعَلُوْنَ۠ع﴿70﴾
- وَوُفِّيَتْاور پورا پورا دیا جائے گا
- كُلُّ نَفْسٍہر شخص
- مَّا عَمِلَتْجو اس نے کیا (اس کے اعمال)
- وَهُوَاور وہ
- اَعْلَمُخوب جانتا ہے
- بِمَا يَفْعَلُوْنَجو کچھ وہ کرتے ہیں
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ہر جان کو جو کچھ اس نے کیا ہوگا پورا کیا جائے گا اور وہ خوب جانتا ہے جو کچھ وہ کرتے رہے ہیں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
ووفیت کل نفس ماعملت وھوا علم بما یفعلون 70
یہ وھم لایظلموکن کی وضاحت ہے کہ ہر ایک کو وہی دیا جائے گا جو اس نے کیا ہوگا اور پورا پورا دیا جائے گا۔ اس میں کوئی کمی بیشی نہیں کی جائے گی اس وجہ سے کسی ناانصافی کا کوئی سوال نہیں ہے۔ ہر ایک اپنی ہی بوئی ہوئی فصل کاٹے گا اور اپنے ہی لگائے ہوئے درخت کا پھل چکھے گا۔ وھواعلم بما یفعلون اور اس کا بھی کوئی امکان نہی ہے کہ خدا کسی کا کوئی عمل بھول جائے۔ لوگ جو کچھ کر رہے ہیں وہ اس سے اچھی طرح واقف ہے اور ہر چیز اس کے واضح رجسٹر میں درج ہے۔
اس ساری تفصیل سے مدعا مشرکین کی آنکھیں کھولنا ہے کہ وہ کیا آرزوئیں لئے بیٹھے ہیں اور اصل حقیقت کیا ہے جس سے سب کو لازماً دوچار ہونا ہے۔