تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 140
وَ قَدْ نَزَّلَ عَلَیْكُمْ فِی الْكِتٰبِ اَنْ اِذَا سَمِعْتُمْ اٰیٰتِ اللّٰهِ یُكْفَرُ بِهَا وَ یُسْتَهْزَاُ بِهَا فَلَا تَقْعُدُوْا مَعَهُمْ حَتّٰى یَخُوْضُوْا فِیْ حَدِیْثٍ غَیْرِهٖۤ١ۖ٘ اِنَّكُمْ اِذًا مِّثْلُهُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ جَامِعُ الْمُنٰفِقِیْنَ وَ الْكٰفِرِیْنَ فِیْ جَهَنَّمَ جَمِیْعَاۙ﴿140﴾
- وَقَدْاور تحقیق
- نَزَّلَاتار چکا
- عَلَيْكُمْتم پر
- فِي الْكِتٰبِکتاب میں
- اَنْیہ کہ
- اِذَا سَمِعْتُمْجب تم سنو
- اٰيٰتِ اللّٰهِاللہ کی آیتیں
- يُكْفَرُانکار کیا جاتا ہے
- بِھَااس کا
- وَيُسْتَهْزَاُمذاق اڑایا جاتا ہے
- بِھَااس کا
- فَلَا تَقْعُدُوْاتو نہ بیٹھو
- مَعَھُمْان کے ساتھ
- حَتّٰيیہانتک کہ
- يَخُوْضُوْاوہ مشغول ہوں
- فِيْمیں
- حَدِيْثٍبات
- غَيْرِهٖٓاس کے سوا
- اِنَّكُمْیقیناً تم
- اِذًااس صورت میں
- مِّثْلُھُمْان جیسے
- اِنَّبیشک
- اللّٰهَاللہ
- جَامِعُجمع کرنے والا
- الْمُنٰفِقِيْنَمنافق (جمع)
- وَالْكٰفِرِيْنَاور کافر (جمع)
- فِيْ جَهَنَّمَجہنم میں
- جَمِيْعَۨاتمام
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور وہ کتاب میں تم پر یہ ہدایت نازل کرچکا ہے کہ جب تم سنو کہ آیات الٰہی کا انکار کیا جا رہا ہے اور ان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے تو تم ان کے ساتھ نہ بیٹھو تاآنکہ وہ کسی اور بات میں مشغول ہوجائیں ورنہ تم بھی انہی کے مانند ہوجاؤگے۔ اللہ منافقوں اور کافروں سب کو جہنم میں جمع کرنے والا ہے