Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 15

Tafseer
  1. وَ الّٰتِیْ یَاْتِیْنَ الْفَاحِشَةَ مِنْ نِّسَآئِكُمْ فَاسْتَشْهِدُوْا عَلَیْهِنَّ اَرْبَعَةً مِّنْكُمْ١ۚ فَاِنْ شَهِدُوْا فَاَمْسِكُوْهُنَّ فِی الْبُیُوْتِ حَتّٰى یَتَوَفّٰهُنَّ الْمَوْتُ اَوْ یَجْعَلَ اللّٰهُ لَهُنَّ سَبِیْلًا﴿15﴾

    1. وَالّٰتِيْاور جو عورتیں
    2. يَاْتِيْنَمرتکب ہوں
    3. الْفَاحِشَةَبدکاری
    4. مِنْسے
    5. نِّسَآئِكُمْتمہاری عورتیں
    6. فَاسْتَشْهِدُوْاتو گواہ لاؤ
    7. عَلَيْهِنَّان پر
    8. اَرْبَعَةًچار
    9. مِّنْكُمْاپنوں میں سے
    10. فَاِنْپھر اگر
    11. شَهِدُوْاوہ گواہی دیں
    12. فَاَمْسِكُوْھُنَّانہیں بند رکھو
    13. فِي الْبُيُوْتِگھروں میں
    14. حَتّٰىیہاں تک کہ
    15. يَتَوَفّٰىھُنَّانہیں اٹھا لے
    16. الْمَوْتُموت
    17. اَوْ يَجْعَلَیا کردے
    18. اللّٰهُاللہ
    19. لَھُنَّان کے لیے
    20. سَبِيْلًاکوئی سبیل
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور تمہاری عورتوں میں سے جو بدکاری کی مرتکب ہوں تو ان پر اپنے اندر سے چار گواہ طلب کرو۔ پس اگر وہ گواہی دے دیں تو ان کو گھروں کے اندر محبوس کردو، یہاں تک کہ موت ان کا خاتمہ کرے یا اللہ ان کے لیے کوئی راہ نکالے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’ فاحشہ ‘ زنا کی تعبیر کے لیے معروف ہے :۔ ’ فاحشہ ‘ کھلی ہوئی بےحیائی اور بدکاری کو کہتے ہیں اور زنا کی تعبیر کے لیے یہ لفظ معروف ہے۔ ’ من نساء کم ‘ کا مفہوم : من نساء کم (تمہاری عورتوں میں سے) یعنی بدکاری کا ارتکاب کرنے والی عورت مسلمانوں کے معاشرے سے تعلق رکھنے والی ہو۔ یہ اشارہ کہ یہ حکم عارضی ہے :۔ اَوْ يَجْعَلَ اللّٰهُ لَھُنَّ سَبِيْلًا، میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ یہ حکم عارضی ہے۔ اس باب میں آخری حکم بعد میں نازل ہونے والا ہے۔ چناچہ سورة نور میں زنا کی جو سزا بیان ہوئی ہے اس سے یہ وعدہ پورا ہوا۔