تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 33
Tafseerوَ لِكُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِیَ مِمَّا تَرَكَ الْوَالِدٰنِ وَ الْاَقْرَبُوْنَ١ؕ وَ الَّذِیْنَ عَقَدَتْ اَیْمَانُكُمْ فَاٰتُوْهُمْ نَصِیْبَهُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدًا۠ع﴿33﴾
- وَلِكُلٍّاور ہر ایک کے لیے
- جَعَلْنَاہم نے مقرر کیے
- مَوَالِيَوارث
- مِمَّااس سے جو
- تَرَكَچھوڑ مریں
- الْوَالِدٰنِوالدین
- وَالْاَقْرَبُوْنَاور قرابت دار
- وَالَّذِيْنَاور وہ جو کہ
- عَقَدَتْبندھ چکا
- اَيْمَانُكُمْتمہار عہد
- فَاٰتُوْھُمْتو ان کو دے دو
- نَصِيْبَھُمْان کا حصہ
- اِنَّبیشک
- اللّٰهَاللہ
- كَانَہے
- عَلٰياوپر
- كُلِّ شَيْءٍہر چیز
- شَهِيْدًاگواہ (مطلع)
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ہم نے والدین اور قرابت مندوں کے چھوڑے ہوئے میں ہر ایک کے لیے وارث ٹھہرا دیے ہیں اور جن سے تم نے کوئی پیمان باندھ رکھا ہو تو ان کو ان کا حصہ دو ، بیشک اللہ ہر چیز سے آگاہ ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وَلِكُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِيَ مِمَّا تَرَكَ الْوَالِدٰنِ وَالْاَقْرَبُوْنَ ۭوَالَّذِيْنَ عَقَدَتْ اَيْمَانُكُمْ فَاٰتُوْھُمْ نَصِيْبَھُمْ ۭ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ شَهِيْدًا۔
لفظ ’ مولی ‘ کا مفہوم : لفظ ’ مولی ‘ عربی میں بہت وسیع معنوں میں آتا ہے۔ زیادہ تر اس کا تعین موقع و محل اور قرینے سے ہوتا ہے۔ یہاں قرینہ دلیل ہے کہ اس سے مراد ہر مورث کے ورثہ ہیں۔
خدا کے مقرر کردہ وارث ہی اصلی وارث ہیں : اس آیت میں اشارہ تقسیم وراثت کے اس ضابطے کی طرف ہے جو آیت 7 میں مذکور ہے۔ لِلرِّجَالِ نَصِيْبٌ مِّمَّا ترک الوالدان والاقربون و للنساء نصیب مما ترک الوالدان والاقربون الایہ، اس حوالے مقصود اس کو مزید موکد کرنا ہے کہ ہر مورث کے جو وارث خدا نے ٹھہرا دیے ہیں وہی اصلی وارث ہیں۔ اب ان میں اپنے ذاتی رجحانات کی بنا پر نہ کسی ترمیم و تبدیلی کی گنجائش ہے اور نہ ان کے مقررہ حصوں میں کسی کمی بیشی کی، اگر کسی نے کسی غیر وارث سے کچھ دینے دلانے کا وعدہ کر رکھا ہے تو اس کو وہ حصہ دے جو اس کا ہے، اس کا حصہ سے مراد ظاہر ہے کہ وہی حصہ ہوسکتا ہے جس کی مورث کو وصیت کی اجازت ملی ہوئی ہے اور جس کو اللہ تعالیٰ نے اپنی تقسیم سے علیحدہ کر رکھا ہے۔ یہ حصہ درحقیقت ایسے ہی لوگوں کے لیے خود اللہ تعالیٰ کی طرف سے چھوڑا گیا ہے۔ اس وجہ سے اس کے لیے نصیبہم کا لفظ استعمال ہوا۔ آخر میں اپنی صفت علی کل شیء شہیدا کا حوالہ بطور تنبیہ دیا ہے کہ بےجا جانبداری کی مخفی سے مخفی کوشش بھی اللہ کے علم سے مخفی نہیں رہ سکتی۔ وہ ہر جگہ حاضر و ناظر اور ہر جلی و خفی سے آگاہ ہے