Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 39

  1. وَ مَا ذَا عَلَیْهِمْ لَوْ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ اَنْفَقُوْا مِمَّا رَزَقَهُمُ اللّٰهُ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ بِهِمْ عَلِیْمًا﴿39﴾

    1. وَمَاذَااور کیا
    2. عَلَيْهِمْان پر
    3. لَوْ اٰمَنُوْااگر وہ ایمان لاتے
    4. بِاللّٰهِاللہ پر
    5. وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِیوم آخرت پر
    6. وَاَنْفَقُوْااور وہ خرچ کرتے
    7. مِمَّااس سے جو
    8. رَزَقَھُمُانہیں دیا
    9. اللّٰهُاللہ
    10. وَكَانَاور ہے
    11. اللّٰهُاللہ
    12. بِهِمْان کو
    13. عَلِيْمًاخوب جاننے والا
Translation · Tadabbur-e-Quran
ان کا کیا نقصان تھا اگر یہ اللہ اور روز آخرت پر ایمان لاتے اور اللہ نے ان کو جو کچھ بخش رکھا ہے اس میں سے خرچ کرتے ! اللہ تو ان سے اچھی طرح باخبر ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
تفسیر آیت 39- 40۔ وَمَاذَا عَلَيْهِمْ لَوْ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ وَاَنْفَقُوْا مِمَّا رَزَقَھُمُ اللّٰهُ ۭوَكَانَ اللّٰهُ بِهِمْ عَلِــيْمًا۔ اِنَّ اللّٰهَ لَا يَظْلِمُ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ ۚ وَاِنْ تَكُ حَسَنَةً يُّضٰعِفْھَا وَيُؤْتِ مِنْ لَّدُنْهُ اَجْرًا عَظِيْمًا یہ ان تنگ دلوں اور بخیلوں کی بدقسمتی پر اظہار افسوس ہے کہ یہ اللہ اور آخرت پر ایمان لانے اور اللہ کی راہ میں خود اسی کی بخشی ہوئی دولت کو خرچ کرنے میں بڑا خسارہ سمجھتے ہیں۔ حالانکہ یہ خسارے کا سودا نہیں ہے بلکہ سر تا سر نفع ہی نفع ہے۔ اللہ تعالیٰ نہ کسی کے عمل سے بیخبر ہے، نہ ذرہ برابر وہ کسی کی حق تلفی کرنے والا ہے بلکہ کسی کی کوئی نیکی ہوگی تو وہ اس کو بڑھا کر کئی گنی کرے گا اور اس پر مزید وہ خود اپنی طرف سے ایک بہت بڑا اجر عطا فرمائے گا۔
Tadabbur-e-Quran - 4 : 39