Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 53

Tafseer
  1. اَمْ لَهُمْ نَصِیْبٌ مِّنَ الْمُلْكِ فَاِذًا لَّا یُؤْتُوْنَ النَّاسَ نَقِیْرًاۙ﴿53﴾

    1. اَمْکیا
    2. لَھُمْان کا
    3. نَصِيْبٌکوئی حصہ
    4. مِّنَسے
    5. الْمُلْكِسلطنت
    6. فَاِذًاپھر اس وقت
    7. لَّا يُؤْتُوْنَنہ دیں
    8. النَّاسَلوگ
    9. نَقِيْرًاتل برابر
Translation · Tadabbur-e-Quran
کیا خدا کے اقتدار میں کچھ ان کا بھی دخل ہے کہ یہ لوگوں کو کچھ بھی دینے کو تیار نہیں ؟
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
اَمْ لَھُمْ نَصِيْبٌ مِّنَ الْمُلْكِ فَاِذًا لَّا يُؤْتُوْنَ النَّاسَ نَقِيْرًا۔ ملک سے مراد یہاں خدائی اقتدار و اختیار ہے اور الناس سے مراد یہاں مسلمان ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ کیا خدا کے اقتدار و اختیار میں کچھ ان کی بھی حصہ داری ہے کہ اس کے فضل انعام میں سے یہ جس کو چاہیں حصہ دیں، جس کو چاہیں محروم کردیں، چناچہ اپنے اسی اختیار کی بنا پر وہ مسلمانوں کو خدا کے فضل و کرم سے محروم رکھنا چاہتے ہیں ؟ اگر ایسا نہیں ہے تو پھر اس تمام بوالفضولی سے کیا حاصل ؟ تقدیر الٰہی سے پنجہ آزمائی کر کے کون جیتا ہے جو یہ جیت سکیں گے !
Tadabbur-e-Quran - 4 : 53