Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 43. Az-Zukhruf · Ayah 45

  1. وَ سْئَلْ مَنْ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رُّسُلِنَاۤ اَجَعَلْنَا مِنْ دُوْنِ الرَّحْمٰنِ اٰلِهَةً یُّعْبَدُوْنَ۠ع﴿45﴾

    1. وَسْئَلْاور پوچھ لیجئے
    2. مَنْ اَرْسَلْنَاجس کو بھیجا ہم نے
    3. مِنْ قَبْلِكَآپ سے قبل
    4. مِنْ رُّسُلِنَآاپنے رسولوں میں سے
    5. اَجَعَلْنَاکیا بنائے ہم نے
    6. مِنْ دُوْنِ الرَّحْمٰنِرحمن کے سوا
    7. اٰلِهَةًکچھ الہ
    8. يُّعْبَدُوْنَان کی بندگی کی جائے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور پوچھو ان سے جن کو ہم نے تم سے پہلے بھیجا اپنے رسولوں میں سے کیا ہم نے خدائے رحمان کے سوا دوسرے معبود ٹھہرائے جن کی عبادت کی جائے !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وسئل من ارسلنا من قبلک من رسلنآ اجعلنا من دون الرحمٰن الھۃ یعبدون 45 یہ مشرکین کے اس دعوے کی تردید ہے کہ جن کو وہ پوجتے ہیں ان کی عبادت کا حکم خدا نے دیا ہے فرمایا کہ خدا کے امرونہی کے معلوم کرنے کا ذریعہ اس کے رسول ہیں تو جو رسول تم سے پہلے آئے ہیں ان سے معلوم کرو کہ خدا نے اپنے سوا کچھ دوسرے معبود بھی عبادت کے حق دار ٹھہرائے ہیں ؟ وسئل من ارسلنا ایک بلیغ اسلوب کلام ہے۔ ظاہر ہے کہ یہاں رسل سے مراد ان کے صحیفے اور ان کی تعلیمات ہیں جو ان کی دعوت کے ترجمان ہیں۔ کلام کا یہ اسلوب پچھلے صحیفوں میں اکثر استعمال ہوا ہے اور اعلیٰ خطیبوں کے خطبات میں بھی اس کی نہایت بلیغ مثالیں ملتی ہیں۔