Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 47. Muhammad · Ayah 27

  1. فَكَیْفَ اِذَا تَوَفَّتْهُمُ الْمَلٰٓئِكَةُ یَضْرِبُوْنَ وُجُوْهَهُمْ وَ اَدْبَارَهُمْ﴿27﴾

    1. فَكَيْفَپس کیسا
    2. اِذَا تَوَفَّتْهُمُجب ان کی روح قبض کریں گے
    3. الْمَلٰٓئِكَةُفرشتے
    4. يَضْرِبُوْنَوہ مارتے ہیں
    5. وُجُوْهَهُمْان کے چہروں
    6. وَاَدْبَارَهُمْاور ان کی پیٹھوں
Translation · Tadabbur-e-Quran
تو اس وقت کیا ہوگا جب فرشتے ان کے مونہوں اور ان کی پیٹھوں پر مارتے ہوئے ان کی روحیں قبض کریں گے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
فکیف اذا توفتھم الملٓئکۃ یضربون و جو ھھم وادبار ھم (27) منافقین کا حال موت کے وقت یہ ان کا انجام بیان ہوا ہے کہ اسلام کے خلا اس طرح کی سازشیں کرنے والوں کو ان کے جرم کی سزا اسی وقت سے ملنی شروع ہوجاتی ہے جب فرشتے ان کی روحیں قبضک رنے آتے ہیں تو یہ لوگ سوچ لیں کہ اس وقت یہ کیا کریں گے جب خدا کے سخت گیر فرشتے ان کی روحیں ان کے مونہوں اور ان کی پیٹھوں پر مارتے ہوئے قبضک ریں گے اور کوئی بھی ان کی مدد کرنے والا نہیں ہوگا۔