تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 48. Al-Fath · Ayah 21
وَّ اُخْرٰى لَمْ تَقْدِرُوْا عَلَیْهَا قَدْ اَحَاطَ اللّٰهُ بِهَا١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرًا﴿21﴾
- وَّاُخْرٰىاور ایک اور (فتح)
- لَمْ تَقْدِرُوْاتم نے قابو نہیں پایا
- عَلَيْهَااس پر
- قَدْ اَحَاطَ اللّٰهُگھیر رکھا ہے اللہ نے
- بِهَا ۭاس کو
- وَكَانَ اللّٰهُاور ہے اللہ
- عَلٰي كُلِّ شَيْءٍہر شے پر
- قَدِيْرًاقدرت رکھنے والا
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ایک دوسری فتح بھی ہے جس پر تم ابھی قادر نہیں ہوے لیکن اللہ نے اس کا احاطہ کر رکھا ہے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وآخری لم تقدروا علیھا قد احاط اللہ بھا ط وکان اللہ علی کل شیء قدیراً 21
یہ فتح مکہ کی طرف اشارہ ہے۔ فرمایا کہ ایک دوسری اور بھی بہت بڑی کامیابی ہے جس کا اللہ نے تم سے وعدہ کر رکھا ہے۔ یہ کامیابی اگرچہ تم ابھی حاصل نہیں کرسکے ہو لیکن اس کے حصول میں بھی اب زیادہ دیر نہیں ہے۔ اللہ نے اس کا احاطہ کر رکھا ہے اور جس کا اللہ نے احاطہ کر رکھا ہو وہ چیز قابو سے باہر نہیں نکل سکتی۔ اللہ ہر چیز پر قادر ہے وہ بہت جلد یہ کرشمہ بھی اپنی نصرت کا دکھا دے گا۔