تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 48. Al-Fath · Ayah 23
سُنَّةَ اللّٰهِ الَّتِیْ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلُ١ۖۚ وَ لَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللّٰهِ تَبْدِیْلًا﴿23﴾
- سُنَّةَ اللّٰهِاللہ کا دستور
- الَّتِيْوہ جو
- قَدْ خَلَتْگزرچکا
- مِنْ قَبْلُ ښاس سے قبل
- وَلَنْاور ہرگز نہ
- تَجِدَتم پاؤگے
- لِسُنَّةِ اللّٰهِاللہ کا دستور
- تَبْدِيْلًاکوئی تبدیلی
Translation · Tadabbur-e-Quran
یہ اللہ کی ٹھہرائی ہوئی سنت ہے جو پہلے سے چلی آرہی ہے اور اللہ کی سنت میں تم کوئی تبدیلی نہیں پا سکو گے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
رسولوں کے مکذبین کے باب میں سنت الٰہی
سنۃ اللہ التی قدخلت من قبل ولن تجدلسنۃ اللہ تبدیلاً 23
یہ اس سنت الٰہی کی طرف اشارہ ہے جو رسولوں کی تکذیب کرنے والوں کے لئے اللہ تعالیٰ نے ٹھہرا رکھی ہے کہ جب ان کا پیمانہ بھر جاتا ہے تو ان پر ایسی مار پڑتی ہے کہ پھر کہیں بھی وہ پناہ نہیں پاتے اور یہ سنت ایسی حتمی اور اٹل ہے کہ کبھی اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی۔ تمام رسولوں کی تاریخ اس پر شاہد ہے۔