تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 5. Al-Maaida · Ayah 104
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمْ تَعَالَوْا اِلٰى مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ وَ اِلَى الرَّسُوْلِ قَالُوْا حَسْبُنَا مَا وَجَدْنَا عَلَیْهِ اٰبَآءَنَا١ؕ اَوَ لَوْ كَانَ اٰبَآؤُهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ شَیْئًا وَّ لَا یَهْتَدُوْنَ﴿104﴾
- وَاِذَااور جب
- قِيْلَکہا جائے
- لَهُمْان سے
- تَعَالَوْاآؤ تم
- اِلٰىطرف
- مَآجو
- اَنْزَلَ اللّٰهُاللہ نے نازل کیا
- وَاِلَىاور طرف
- الرَّسُوْلِرسول
- قَالُوْاوہ کہتے ہیں
- حَسْبُنَاہمارے لیے کافی
- مَا وَجَدْنَاجو ہم نے پایا
- عَلَيْهِاس پر
- اٰبَآءَنَااپنے باپ دادا
- اَوَلَوْ كَانَکیا خواہ ہوں
- اٰبَآؤُهُمْان کے باپ دادا
- لَانہ
- يَعْلَمُوْنَجانتے ہوں
- شَيْئًاکچھ
- وَّلَا يَهْتَدُوْنَاور نہ ہدایت یافتہ ہوں
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور جب ان کو دعوت دی جاتی ہے کہ اس چیز کی طرف آؤ جو اللہ نے اتاری ہے اور رسول کی طرف آؤ تو جواب دیتے ہیں کہ ہمارے لیے وہی کافی ہے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے۔ کیا اس صورت میں بھی جب کہ ان کے باپ دادا نہ کچھ جانتے رہے ہوں نہ ہدایت پر رہے ہوں ؟