تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 5. Al-Maaida · Ayah 66
وَ لَوْ اَنَّهُمْ اَقَامُوا التَّوْرٰىةَ وَ الْاِنْجِیْلَ وَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْهِمْ مِّنْ رَّبِّهِمْ لَاَكَلُوْا مِنْ فَوْقِهِمْ وَ مِنْ تَحْتِ اَرْجُلِهِمْ١ؕ مِنْهُمْ اُمَّةٌ مُّقْتَصِدَةٌ١ؕ وَ كَثِیْرٌ مِّنْهُمْ سَآءَ مَا یَعْمَلُوْنَ۠ع﴿66﴾
- وَلَوْاور اگر
- اَنَّهُمْوہ
- اَقَامُواقائم رکھتے
- التَّوْرٰىةَتوریت
- وَالْاِنْجِيْلَاور انجیل
- وَمَآاور جو
- اُنْزِلَنازل کیا گیا
- اِلَيْهِمْان کی طرف (ان پر
- مِّنْسے
- رَّبِّهِمْان کا رب
- لَاَكَلُوْاتو وہ کھاتے
- مِنْسے
- فَوْقِهِمْاپنے اوپر
- وَمِنْاور سے
- تَحْتِنیچے
- اَرْجُلِهِمْاپنے پاؤں
- مِنْهُمْان سے
- اُمَّةٌایک جماعت
- مُّقْتَصِدَةٌسیدھی راہ پر (میانہ رو
- وَكَثِيْرٌاور اکثر
- مِّنْهُمْان سے
- سَآءَبرا
- مَا يَعْمَلُوْنَجو وہ کرتے ہیں
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور اگر وہ تورات اور انجیل اور اس چیز کو قائم کرتے جو ان کی طرف ان کے رب کی طرف سے اتاری گئی تو وہ اپنے اوپر سے اور اپنے قدموں کے نیچے سے خدا کا رزق و فضل پاتے۔ ان میں ایک راست رو جماعت بھی ہے لیکن زیادہ ان میں سے ایسے ہیں جن کے عمل بہت برے ہیں