Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 51. Adh-Dhaariyat · Ayah 27

  1. فَقَرَّبَهٗۤ اِلَیْهِمْ قَالَ اَلَا تَاْكُلُوْنَ٘﴿27﴾

    1. فَقَرَّبَهٗٓپھر وہ سامنے رکھا
    2. اِلَيْهِمْان کے
    3. قَالَکہا
    4. اَلَا تَاْكُلُوْنَکیا تم کھاتے نہیں
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور اس کو ان کے سامنے پیش کیا۔ پھر بولا کہ آپ لوگ کھاتے نہیں۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
فقربہ الیھم قال الاتاکلون (27) حضرت ابراہیم ؑ کا ایک اندیشہ اس جملہ میں کچھ حذف ہے جس پر قرینہ دلیل ہے۔ پوری بات یوں ہے کہ سامان ضیافت ان کے سامنے پیش کیا لیکن جب دیکھا کہ مہمان کھانے کے لئے ہاتھ نہیں بڑھا رہے ہیں تب انہوں نے نہایت محبت کے ساتھ ان کو کھانے کی دعوت دی۔ بعض دوسرے مقامات میں قرآن نے اس حذف کو کھول بھی دیا ہے۔