Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 51. Adh-Dhaariyat · Ayah 54

  1. فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَاۤ اَنْتَ بِمَلُوْمٍ٢ۗ٘﴿54﴾

    1. فَتَوَلَّ عَنْهُمْپس منہ موڑ لو ان سے
    2. فَمَآ اَنْتَپس نہیں آپ
    3. بِمَلُوْمٍجن پر ملامت کی جائے
Translation · Tadabbur-e-Quran
پس ان سے تم اعراض کرو، اب تم پر کوئی الزام نہیں۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
فتول عنھم فماانت بملوم (54) مغروروں سے اعراض اور نیکوں کی طرف التفات کی ہدایت یعنی اس قسم کے شریر لوگوں سے، جو مخالفت کے لئے ادھار کھائے بیٹھے ہوں، تم اعراض کرو۔ رسول کی حیثیت سے انذاروتبلیغ کی جو ذمہ داری تھی وہ تم نے ادا کردی۔ اب تم عنداللہ بری ہو، اب کوئی پرسش ان کے باب میں تم سی نہیں ہونی ہے بلکہ یہ خود سزا وار ملامت ہیں اور اس کا انجام عنقریب دیکھیں گے۔