تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 52. At-Tur · Ayah 15
اَفَسِحْرٌ هٰذَاۤ اَمْ اَنْتُمْ لَا تُبْصِرُوْنَۚ﴿15﴾
- اَفَسِحْرٌ ھٰذَآکیا بھلا جادو ہے یہ
- اَمْ اَنْتُمْیا تم
- لَا تُبْصِرُوْنَنہیں تم دیکھتے
Translation · Tadabbur-e-Quran
کیا یہ جادو ہے یا تمہیں سمجھائی نہیں دے رہا ہے !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
۔۔۔ (15) یعنی دنیا میں جب اللہ کا رسول تم کو اس سے ڈرا رہا تھا تو تم اپنے آپ کو اور اپنے عوام کو اس سے نچنت رکھنے کے لیے قرآن کے انداز کو الفاظ کی جادوگری قرار دیتے تھے۔ اب بتائو یہ الفاظ کی جادوگری ہے یا ایک حقیقت ہے لیکن جس طرح تم دنیا میں اس سے اندھے بنے رہے اسی طرح اب بھی تمہیں یہ دکھائی نہیں دے رہی ہے