تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 52. At-Tur · Ayah 25
وَ اَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ﴿25﴾
- وَاَقْبَلَاور متوجہ ہوں گے
- بَعْضُهُمْان میں سے بعض
- عَلٰي بَعْضٍبعض پر
- يَّتَسَآءَلُوْنَایک دوسرے سے سوال کریں گے
Translation · Tadabbur-e-Quran
وہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہوں گے، دریافت حال کرتے ہوئے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
(واقبل بعضھم علی بعض یتساء لون (25)
(اہل جنت کا ایک دوسرے سے دریافت حال)۔ جنت میں مجتمع ہوجانے کے بعد، جس طرح ایک دراز اور کٹھن سفر کے مسافر منزل پر پہنچ کر ایک دوسرے سے دریافت حال کرتے ہیں اسی طرح اہل جنت تڑپ کر ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہوں گے اور پوچھیں گے کہ کہیے کیسے گزری، راہ میں کیسی گھاٹیوں سے گزرنا پڑا، منزل تک کس طرح پہنچتا ہوا اور یہ اہل و عال کی یکجائی کسے نصیب ہوئی۔