تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 53. An-Najm · Ayah 26
وَ كَمْ مِّنْ مَّلَكٍ فِی السَّمٰوٰتِ لَا تُغْنِیْ شَفَاعَتُهُمْ شَیْئًا اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ اَنْ یَّاْذَنَ اللّٰهُ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یَرْضٰى﴿26﴾
- وَكَمْ مِّنْ مَّلَكٍاور کتنے ہی فرشتے ہیں
- فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں
- لَانہ
- تُغْنِيْ شَفَاعَتُهُمْکام آئے گی ان کی سفارش
- شَيْئًاکچھ بھی
- اِلَّا مِنْۢ بَعْدِمگر اس کے بعد
- اَنْ يَّاْذَنَ اللّٰهُکہ اجازت دے اللہ
- لِمَنْ يَّشَآءُجس کے لیے چاہے
- وَيَرْضٰىاور وہ راضی ہوجائے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور آسمانوں میں کتنے فرشتے ہیں جن کی سفارش ذرا بھی کام آنے والی نہیں مگر بعد اس کے کہ اللہ اجازت دے جس کو چاہے اور جس کے لیے پسند کرے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
(وکم من ملک فی السموات لا تغنی شفاعتھم شیئا الا من بعد ان یاذن اللہ لمن یشاء ویرضی (26)۔ یہ اسی اوپر والے ٹکڑے کی مزید وضاحت ہے کہ ان مشرکین کی ان دیویوں کا تو کیا ذکر آسمانوں میں کتنے ہی فرشتے، بڑے اور چھوٹے، موجود ہیں جن کی شفاعت ذرا بھی کسی کے کام آنے والی نہیں ہے مگر یہ کہ اللہ ان میں سے کسی کو کسی کے باب میں شفاعت کی اجازت دے۔ اول تو کوئی خدا کے اذن کے بغیر زبان کھولنے کی جرأت نہیں کرے گا اور جو اذن کے بعد زبان کھولے گا بھی تو صرف اسی کے باب میں کھولے گا جس کے لیے خدا یہ پسند فرمائے کہ اس کی سفارش کی جائے۔