تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 53. An-Najm · Ayah 59
اَفَمِنْ هٰذَا الْحَدِیْثِ تَعْجَبُوْنَۙ﴿59﴾
- اَفَمِنْ ھٰذَاکیا بھلا اس
- الْحَدِيْثِبات سے
- تَعْجَبُوْنَتم تعجب کرتے ہو
Translation · Tadabbur-e-Quran
تو کیا تم اس کلام پر متعجب ہوتے ہو !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
(افمن ھذا الحدیث تعجیون وتضحکون ولا تبکون) (59، 60)
ان کے حال پر اظہار تعجب ہے کہ جو کتاب تمہیں اتنے بڑے عذاب کے قرب کی خبر دے رہی ہے تم اس کے انداز پر تعجب کر رہے ہو کہ بھلا تم پر عذاب کدھر سے اور کیوں آجائے گا ! آگاہ ہو جائو کہ یہ چیز ہنسنے اور مذاق اڑانے کی نہیں بلکہ رونے اور سر پیٹنے کی ہے لیکن تم رونے کی جگہ اس پر ہنس رہے ہو !