Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 55. Ar-Rahmaan · Ayah 54

  1. مُتَّكِئِیْنَ عَلٰى فُرُشٍۭ بَطَآئِنُهَا مِنْ اِسْتَبْرَقٍ١ؕ وَ جَنَا الْجَنَّتَیْنِ دَانٍۚ﴿54﴾

    1. مُتَّكِئِيْنَتکیہ لگائے ہوئے ہوں گے
    2. عَلٰي فُرُشٍۢایسے فرشوں پر
    3. بَطَآئِنُهَاان کے استر
    4. مِنْ اِسْتَبْرَقٍ ۭموٹے تافتے کے ہوں گے
    5. وَجَنَا الْجَنَّتَيْنِاور پھل دونوں باغوں کے۔ پھل توڑیں گے دونوں باغوں کے
    6. دَانٍقریب قریب ہوں گے۔ جھکے ہوئے ہوں گے
Translation · Tadabbur-e-Quran
وہ ٹیک لگائے ایسے بچھونوں پر بیٹھے ہوں گے جن کے استر استبرق کے ہوں گے اور دونوں باغوں کے پھل ان کے سروں پر لٹک رہے ہوں گے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
(متکئین علی فرش بطائنھا من استبرق وجنا الجنتین دان فبای الاء ربکما تکذبن) (54۔ 55)۔ یعنی یہ اہل جنت گائو تکیوں سے ٹیک لگائے ایسے تختوں پر بیٹھے ہوں گے جن پر بچھے ہوئے فرشوں کے استر سبرق کے ہوں گے۔ مطلب یہ ہے کہ جن بچھونوں کے استر استبرق کے ہوں ان کے بارے کا اندازہ کون کرسکتا ہے ! مزید یہ کہ دونوں باغوں کے اندر پھلوں کا حال یہ ہوگا کہ وہ سروں پر لٹک رہے ہوں گے۔ انکے حاصل کرنے میں کسی کو کوئی زحمت نہیں اٹھانی پڑے گی۔ اس کے بعد آیت ترجیح ہے اور اس کا موقع و محل بالکل واضح ہے۔