تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 55. Ar-Rahmaan · Ayah 70
فِیْهِنَّ خَیْرٰتٌ حِسَانٌۚ﴿70﴾
- فِيْهِنَّ خَيْرٰتٌان میں اچھی عورتیں ہیں۔ بہترین عورتیں ہیں
- حِسَانٌخوبصورت
Translation · Tadabbur-e-Quran
ان میں نیک سیرت اور خوب صورت حوریں ہوگی
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
خیرت حسان کے معنی ہیں پاکیزہ سیرت اور پاکیزہ صورت (حور مقصورات فی الخیام) میں خاص عربی ذدوق نمایاں ہے خیموں کی رہائش اہل عرب کی پسندیدہ رہائش رہی ہے۔ امرائے عرب کے خیمے اور شامیانے شاندار محلوں کے لیے بھی قابل رشک ہوتے تھے اور یہاں تو ذکر جنت کے خیموں کا ہے۔ اوپر کی جنت میں شرمیلی نازنینوں کا ذکر ہے اور ان کو یاقوت و مرجان سے تشبیہ دی گئی ہے۔ دونوں جگہ صفات کا جو فرق ہے وہ نگاہ میں رہے۔ ہر صفت کے بیان کے بعد آیت ترجیح بھی آئی اور اس کا موقع نہ محل واضح ہے۔